مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يجعل أمر امرأته بيدها فتطلق (نفسها) (وما قالوا فيه؟) باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ اسی کے سپرد کردے اور وہ خود کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19061
١٩٠٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن غيلان (بن) (١) جرير عن (أبي) (٢) الحلال العتكي أنه وفد إلى عثمان فقال قلت: (رجل) (٣) جعل أمر امرأته (بيدها) (٤) قال: (فأمرها بيدها) (٥) (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حلال عتکی ایک وفد کے ساتھ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کا معاملہ اسی کے ہاتھ میں دے دے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کا معاملہ اسی کے ہاتھ میں ہوگا۔
حواشی
(١) ورد في [أ، ب، جـ، س، ط، ك]: (عن).
(٢) في [ط]: سقط من: (أبي).
(٣) في [ط]: (لرجل).
(٤) في [ط]: (بيديها)، وبعدها في [ط، هـ]: زيادة (قال).
(٥) في [س]: (القضاء ما قضت).