مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا في الرجل يطلق امرأته نصف تطليقة باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو آدھی طلاق دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19042
١٩٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن رجل عن الشعبي قال: إذا قال: أنت طالق نصفا أو ثلث (١) تطليقة فهي تطليقة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تجھے آدھی یا ایک تہائی طلاق ہے تو وہ ایک طلاق ہوگی۔
حواشی
(١) في [س]: (ثلاث).