مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل تكون (له) امرأتان (نهى) (إحداهما) عن الخروج فخرجت التي لم (ينه) فقال: (فلانة) خرجت أنت طالق باب: ایک آدمی کی دو بیویاں ہو، وہ ایک کو نکلنے سے منع کرے، لیکن دوسری بیوی نکلے جسے نکلنے سے منع نہیں کیا تھا تو وہ سمجھے کہ وہ نکلی ہے جس کو منع کیا تھالہٰذا وہ کہے کہ اے فلانی! تو نکلی؟ تجھے طلا ق ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 19031
١٩٠٣١ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة في رجل كانت له امرأتان، فخرجت (إحداهما) (١) قال: من هذه؟ (قيل) (٢): فلانة، قال: إنها طالق، وكانت التي لم تُسَمَّ قال: قد وقع الطلاق عليهما جميعًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی کی دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک باہر نکلی اور اس نے سوال کیا کہ یہ کون ہے ؟ اسے بتایا گیا کہ فلانی ہے۔ اس نے کہا کہ اسے طلا ق ہے، حالانکہ جس کا نام لیا گیا یہ وہ نہیں تھی۔ تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ دونوں کو طلاق ہوجائے گی۔
حواشی
(١) في [س، ط]: (إحديهما).
(٢) في [ط]: (قيا).