حدیث نمبر: 18903
١٨٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن جويبر عن الضحاك قال: اكتموا الصبيان النكاح، (فكل) (١) (طلاق) (٢) جائز إلا طلاق المبرسم والمعتوه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بچوں کے نکاح کو پوشیدہ رکھو۔ اور فرماتے ہیں کہ ہر طلاق جائز ہے سوائے معتوہ اور ایسے شخص کی طلاق جسے برسم ہو یعنی ایسی بیماری میں جس میں انسان الٹی سیدھی باتیں کرنے لگتا ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (وكل).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط]: (الطلاق).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18903
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18903، ترقيم محمد عوامة 18243)