مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
(ما قالوا): إذا طلق امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها فهي واحدة باب: اگر آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو جن حضرات کے نزدیک ایک طلاق واقع ہوگی
حدیث نمبر: 18837
١٨٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن (بشر) (١) قال: نا سعيد عن قتادة عن طاوس وعطاء وجابر بن زيد أنهم قالوا: إذا طلقها ثلاثًا قبل أن يدخل بها فهي واحدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس، حضرت عطاء اور حضرت جابر بن زید s فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دیں تو وہ ایک ہی شمار ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، س، ك]: (بشير).