مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يقول لامرأته: أنت طالق أنت طالق (أنت طالق)، قبل أن يدخل عليها، متى يقع عليها؟ باب: اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18833
١٨٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن داود عن الشعبي قال: إذا (قال) (١) لها: أنت طالق، أنت طالق، (أنت طالق) (٢) قبل ⦗١٢٧⦘ أن يدخل بها فقد حرمت (عليه) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دخول سے پہلے کہا کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو وہ اس پر حرام ہوجائے گی۔
حواشی
(١) في [س، ز، ط، هـ]: (قيل).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].