مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18821
١٨٨٢١ - حدثنا أبو بكر قال: نا الثقفي عن خالد (عن) (١) محمد قال: لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره.مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی اگر بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے۔
حواشی
(١) في [ز]: (بن).