مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دے دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18812
١٨٨١٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد اللَّه بن نمير عن أشعث عن أبي الزبير عن جابر قال: سمعت أم سلمة سئلت عن رجل طلق امرأته ثلاثًا قبل أن يدخل بها فقالت: لا تحل له حتى يطأها زوجها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دیدے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جب تک دوسرا خاوند اس سے شادی کرکے ملاقات نہ کرلے یہ پہلے کے لئے حلال نہیں۔