مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في (الرجل) يطلق امرأته مائة أو ألفا في قول واحد باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کوایک جملے میں سو یا ہزار طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18757
١٨٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن (١) شريح: (قال) (٢) (رجل) (٣): إني طلقتها مائة قال: بانت منك بثلاث، وسائرهن إسراف ومعصية.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ سے ایک آدمی نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی اور باقی اسراف اور معصیت ہیں۔
حواشی
(١) في [س]: زيادة (ابن).
(٢) في [س]: تكرر (قال).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، ك]