مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في (الرجل) يطلق امرأته مائة أو ألفا في قول واحد باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کوایک جملے میں سو یا ہزار طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18756
١٨٧٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن بشر عن أبي معشر قال: نا سعيد المقبري قال: جاء رجل إلى عبد اللَّه بن عمر وأنا عنده فقال: يا أبا عبد الرحمن إنه طلق امرأته مائة مرة، قال: بانت منك بثلاث، وسبعة و (تسعون) (١) يحاسبك اللَّه بها يوم القيامة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید مقبری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اے ابو عبد الرحمن ! میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں، کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی ہے اور ستانوے طلاقوں کا قیامت کے دن تجھے حساب دینا ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ك، ط]: (تسعين).