مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في (الرجل) يطلق امرأته مائة أو ألفا في قول واحد باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کوایک جملے میں سو یا ہزار طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18755
١٨٧٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن طارق عن قيس بن أبي حازم أنه سمعه يحدث عن المغيرة بن شعبة أنه سئل عن رجل طلق امرأته مائة فقال: ثلاث (تحرمنها) (١) عليه وسبعة وتسعون (٢) فضل (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ تین طلاقوں سے وہ حرام ہوجائے گی اور ستانوے زائد ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط]: (يحرمنها).
(٢) في [أ، ب، س، ك، ط]: (تسعين).