حدیث نمبر: 18751
١٨٧٥١ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن الأعمش عن حبيب قال: جاء رجل إلى علي فقال: إني طلقت امرأتي ألفًا قال: بانت منك بثلاث وأقسم (سائرها) (١) بين نسائك (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار طلاقیں دے دی ہیں، اب کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے ہی بائنہ ہوگئی تھی اور باقی طلاقیں اپنی دوسری بیویوں کے درمیان تقسیم کردے۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (سائرهن).
(٢) منقطع؛ حبيب عن علي منقطع.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطلاق / حدیث: 18751
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18751، ترقيم محمد عوامة 18101)