مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
في (الرجل) يطلق امرأته مائة أو ألفا في قول واحد باب: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کوایک جملے میں سو یا ہزار طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 18748
١٨٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه أنه سئل عن رجل طلق امرأته مائة تطليقة قال: حرمتها ثلاث وسبعة (١) و (تسعون) (٢) (عدوان) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت تین طلاقوں سے حرام ہوجائے گی اور ستانوے طلاقیں گناہ ہیں۔
حواشی
(١) كذا في النسخ.
(٢) في [أ، ب، س، ط، ك]: (تسعين).
(٣) في [أ، ب، س، ط، ك]: (عدوانًا).