مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطلاق
ما قالوا (في) طلاق السنة ما (هو) ومتى يطلق باب: طلاقِ سنت کیا ہے؟ یہ طلاق کب دی جائے؟
حدیث نمبر: 18675
١٨٦٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عكرمة ومجاهد ﴿فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ﴾، (قالا) (١): طاهرًا في غير جماع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } کا مطلب یہ ہے کہ اسے حالت طہر میں بغیر جماع کے طلاق دے۔
حواشی
(١) في [ك]: (قال).