حدیث نمبر: 1053
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَالْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالا : ثنا مُحَمَّدُ ابْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ : ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَرْفَعُ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءً ، فَقِيلَ هَذِهِ غَدْرَةُ فُلانٍ " ، الْحَدِيثُ لابْنِ يَحْيَى ، لَمْ يَذْكُرِ الزَّعْفَرَانِيُّ : يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ اگلے پچھلے لوگوں کو جمع کریں گے تو ہر عہد شکنی کرنے والے کا ایک جھنڈا نصب کر دیا جائے گا تو کہا جائے گا یہ فلاں کی عہد شکنی ہے۔ یہ حدیث ابن یحییٰ کی ہے۔ زعفرانی نے روز قیامت کا ذکر نہیں کیا۔