حدیث نمبر: 1029
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : ثنا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : ثني الزُّهْرِيُّ ، قَالَ : ثنا عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ ، قَالَ : ثني أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيُّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ الْهِجْرَةِ ؟ فَقَالَ : " وَيْحَكَ ، إِنَّ الْهِجْرَةَ شَأْنُهَا شَدِيدٌ ، هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَتُعْطِي صَدَقَتَهَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : تَمْنَحُ مِنْهَا ؟ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَتَحْلُبُهَا يَوْمَ وِرْدِهَا ؟ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : فَاعْمَلْ مِنْ وَرَاءِ الْبِحَارِ ، فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَتْرُكَ مِنْ عَمَلِكَ شَيْئًا " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے ہجرت کے متعلق پوچھا: آپ نے فرمایا: اللہ آپ پر رحم کرے، ہجرت کے تقاضے بہت سخت ہیں، کیا آپ کے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! فرمایا: ان کی زکوۃ دیتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: ان کا دودھ تحفہ بھی کرتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: پانی کے گھاٹ پر ان کا دودھ دوہ کر دیتے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سمندروں کے پار رہ کر اعمال کرتے رہو، اللہ تعالیٰ آپ کے اعمال (کی جزا میں) میں کمی نہیں کرے گا۔
حدیث نمبر: 1030
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : ثنا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ ، وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد (مکہ سے) ہجرت ختم ہو چکی ہے اور جب آپ کو (جہاد کے لیے) نکلنے کو کہا جائے تو نکل پڑیں۔