کتب حدیثالمنتقى ابن الجارودابوابباب: جنازوں کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 553
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ قَالا : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، سَمِعَ نُبَيْحًا الْعَنَزِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، يَقُولُ : " أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلَى أُحُدٍ بَعْدَمَا نُقِلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ أَنْ يُرَدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ " ، الْحَدِيثُ لِمَحْمُودٍ ، وَقَالَ ابْنُ الْمُقْرِئِ : عَنْ نُبَيْحٍ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ احد کے شہدا کو جب (دفن کے لیے) مدینہ منتقل کیا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ انہیں وہیں واپس لایا جائے، جہاں وہ شہید ہوئے تھے۔
حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الجنائز / حدیث: 553
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 308/3، سنن أبي داود: 3165، سنن النسائي: 2006، سنن الترمذي: 1717، سنن ابن ماجه: 1516، اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (3183) نے صحیح کہا ہے۔ سفیان بن عیینہ نے سماع کی تصریح کی ہے، ان کا متابع بھی ہے۔»
حدیث نمبر: 554
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالا : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا يَمُوتُ لِمُسْلِمٍ ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَيَلِجَ النَّارَ إِلا تَحِلَّةَ الْقَسَمِ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کے تین بچے فوت ہو جائیں (اور وہ صبر کرے) تو وہ صرف قسم پوری کرنے کے لیے ہی آگ میں جائے گا۔“
حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الجنائز / حدیث: 554
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح البخاري: 1251، صحيح مسلم: 2663»