المنتقى ابن الجارود — حدیث نمبر 992

باب: عطیات اور ہبات (تحفوں) کے متعلق جو مروی ہے

باب ما جاء في النحل والهبات

حدیث نمبر: 992
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، قَالَ : ثنا وُهَيْبٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : انْطَلَقَ بِي أَبِي يَحْمِلُنِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحَلَنِي نُحْلا لِيُشْهِدَهُ عَلَى ذَلِكَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي قَدْ نَحَلْتُ النُّعْمَانَ هَذَا الْغُلامَ نُحْلا فَاشْهَدْ عَلَيْهِ ، قَالَ : " أَكَلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتُ مثل هَذَا ؟ قَالَ : لا ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا إِلَيْكَ فِي الْبِرِّ سَوَاءً ؟ قَالَ : بَلَى ، قَالَ : فَأَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میرے والد مجھے اٹھائے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے، انہوں نے مجھے ایک عطیہ دیا تھا، تا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر گواہ بنائیں، انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! میں نے اپنے اس بیٹے نعمان کو ایک عطیہ دیا ہے، آپ اس پر گواہ بن جائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا آپ نے اپنی ساری اولاد کو اسی طرح کا عطیہ دیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا آپ کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ سب آپ کے ساتھ حسن سلوک میں برابر ہوں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں! فرمایا: تو پھر اس پر میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنا لیں۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 992
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح البخاري : 2587، صحیح مسلم : 1623»