المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في العتاقة باب: غلام آزاد کرنے کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 970
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَيُّمَا عَبْدٍ كَانَ بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ ، فَعَلَيْهِ أَنْ يُعْتِقَ مَا بَقِيَ مِنْهُ إِذَا كَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ذَلِكَ ، وَإِلا عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس غلام میں کئی حصہ دار شامل ہوں، ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے، اگر اس کے پاس غلام کی (باقی) قیمت کے برابر مال ہے، تو اس کا باقی حصہ آزاد کروانا بھی اسی کے ذمہ ہے، ورنہ (اگر مال نہ ہو تو) اس کی طرف سے جتنا آزاد ہو گیا، اتنا ہی آزاد ہوگا۔