المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الوصايا باب: وصیتوں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 951
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا : ثنا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، فِي قَوْلِهِ : وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ سورة النساء آية 6 قَالَتْ : " أنزلت فِي وَالِي الْيَتِيمِ الَّذِي يُصْلِحُهُ وَيَقُومُ عَلَيْهِ ، إِذَا كَانَ مُحْتَاجًا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ " ، الْحَدِيثُ لِهَارُونَ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ﴿وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ﴾ (النساء: 6) (جو شخص فقیر ہو، وہ اچھے طریقے سے کھائے) یہ آیت یتیم کے والی کے متعلق نازل ہوئی ہے، جو اس (یتیم) کی درستگی کرتا ہے اور اس کی نگرانی کرتا ہے کہ اگر وہ ضرورت مند ہو، تو اس مال میں سے کھا سکتا ہے۔ یہ حدیث ہارون کی بیان کردہ ہے۔