المنتقى ابن الجارود — حدیث نمبر 933

باب: نذروں (منتوں) کے متعلق جو مروی ہے

باب ما جاء في النذور

حدیث نمبر: 933
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كَانَتْ ثَقِيفُ حُلَفَاءَ بَنِي عَقِيلِ ، فَأَسَرَتْ ثَقِيفُ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَسَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا مِنْ بَنِي عَقِيلٍ ، وَأَصَابُوا مَعَهُ الْعَضْبَاءَ ، فَأَتَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْوَثَاقِ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ ، فَأَتَاهُ ، فَقَالَ : " مَا شَأْنُكَ ؟ " فَقَالَ : لِمَ أَخَذَتَنِي ، وَلِمَ أَخَذْتَ سَابِقَةَ الْحَاجِّ ؟ قَالَ : " أَخَذْتُكَ بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكَ ثَقِيفَ " ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ ، فَنَادَاهُ : يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ ، قَالَ : وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَفِيقًا ، فَرَجَعَ إِلَيْهِ فَقَالَ : " مَا شَأْنُكَ ؟ " فَقَالَ : إِنِّي مُسْلِمٌ ، قَالَ : " لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلاحِ " ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ ، فَنَادَاهُ فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ ، فَأَتَاهُ ، فَقَالَ : " مَا شَأْنُكَ ؟ " فَقَالَ : إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي ، وَظَمْآنُ فَاسْقِنِي ، قَالَ : " هَذِهِ حَاجَتُكَ " قَالَ : فَفَدَى بِالرَّجُلَيْنِ . وَأُسِرَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ ، وَأُصِيبَتِ الْعَضْبَاءُ ، فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ فِي الْوَثَاقِ ، وَكَانَ الْقَوْمُ يَرْعُونَ نَعَمَهُمْ بَيْنَ يَدَيْ بُيُوتِهِمْ ، فَانْفَلَتَتْ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنَ الْوَثَاقِ ، فَأَتَتِ الإِبِلَ ، فَجَعَلَتْ إِذَا دَنَتْ مِنَ الْبَعِيرِ رَغَا ، فَتَرَكَتْهُ حَتَّى تَنْتَهِيَ إِلَى الْعَضْبَاءِ فَلَمْ تَرْغُ ، وَهِيَ نَاقَةٌ مُنَوَّقَةٌ فَقَعَدَتْ فِي عَجُزِهَا ثُمَّ زَجَرَتْهَا فَانْطَلَقَتْ ، وَنَذِرُوا بِهَا فَطَلَبُوهَا فَأَعْجَزَتْهُمْ ، قَالَ : وَنَذَرَتْ إِنِ اللَّهُ أَنْجَاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا ، فَلَمَّا قَدِمَتِ الْمَدِينَةَ رَآهَا النَّاسُ ، فَقَالُوا : الْعَضْبَاءُ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إِنَّهَا نَذَرَتْ إِنِ اللَّهُ نَجَّاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرُوا لَهُ ذَلِكَ ، فَقَالَ : " سُبْحَانَ اللَّهِ بِئْسَ مَا جَزَتْهَا إِنِ اللَّهُ نَجَّاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا ، لا وَفَاءَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ ، وَلا فِيمَا لا يَمْلِكُ الْعَبْدُ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ثقیف بنو عقیل کے حلیف تھے، ثقیف نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمیوں کو قید کر لیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے بنو عقیل کا ایک آدمی قید کر لیا اور اس کے ساتھ عضباء (اونٹنی) بھی پکڑ لی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے، وہ بندھا ہوا تھا، اس نے کہا: اے محمد! اے محمد! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب آئے اور فرمایا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: آپ نے مجھے کیوں پکڑا ہے اور حاجیوں (کی سواریوں) سے آگے نکل جانے والی (اونٹنی) کو کیوں پکڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تجھے تیرے حلیف ثقیف کے جرم کے بدلے پکڑا ہے۔ پھر آپ اس کے پاس سے چل دیے، اس نے پھر آواز دی: اے محمد! اے محمد! راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے رحم دل اور نرم مزاج تھے، چنانچہ آپ اس کی طرف لوٹ آئے اور فرمایا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: میں مسلمان ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم یہ بات اس وقت کہتے جب تم اپنے معاملے کے مالک تھے، تو پوری طرح کامیاب ہو جاتے۔ پھر آپ اس کے پاس سے چل دیے، اس نے پھر آواز دے کر کہا: اے محمد! اے محمد! آپ اس کے پاس آئے اور فرمایا: کیا بات ہے؟ اس نے کہا: میں بھوکا ہوں، مجھے کھانا کھلائیں اور پیاسا ہوں، مجھے پانی پلائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تیری ضرورت ہے (جو پوری کی جائے گی)۔ راوی کہتے ہیں: پھر اسے ان دو آدمیوں کے بدلے فدیے میں دے دیا گیا۔ اور انصار کی ایک عورت قید کر لی گئی اور عضباء بھی پکڑ لی گئی، وہ عورت بندھی ہوئی تھی اور وہ لوگ اپنے مویشی اپنے گھروں کے سامنے چرایا کرتے تھے، ایک رات وہ عورت بندھن سے چھوٹ گئی اور اونٹوں کے پاس آئی، وہ جس اونٹ کے قریب جاتی، وہ بلبلانے لگتا، تو وہ اسے چھوڑ دیتی، یہاں تک کہ وہ عضباء کے پاس پہنچی، تو وہ نہ بلبلائی، وہ ایک سدھائی ہوئی اونٹنی تھی، وہ اس کی پشت کے پچھلے حصے پر بیٹھ گئی، پھر اسے ہانکا تو وہ چل پڑی، لوگوں کو اس کا پتا چل گیا، انہوں نے اس کا پیچھا کیا، مگر وہ ان کے ہاتھ نہ آئی۔ راوی کہتے ہیں: اس عورت نے نذر مانی کہ اگر اللہ نے اسے نجات دے دی، تو وہ اس (اونٹنی) کو ضرور نحر کرے گی۔ جب وہ مدینہ پہنچی، تو لوگوں نے اسے دیکھ کر کہا: یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی عضباء ہے۔ اس عورت نے بتایا کہ اس نے نذر مانی ہے کہ اگر اللہ نے اسے نجات دے دی، تو وہ اسے ضرور نحر کرے گی۔ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے یہ بات ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! اس نے اسے کتنا برا بدلہ دیا کہ اگر اللہ نے اسے نجات دے دی، تو وہ اسے ضرور نحر کرے گی، اللہ کی نافرمانی میں نذر پوری نہیں کی جاتی اور نہ اس چیز میں جس کا بندہ مالک نہ ہو۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 933
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح مسلم : 1641۔»