حدیث نمبر: 927
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ : ثنا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : أَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نِسْطَاسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لا يَحْلِفُ رَجُلٌ عَلَى يَمِينٍ آثِمًا عِنْدَ مِنْبَرِي هَذَا وَلَوْ عَلَى سِوَاكٍ أَخْضَرَ إِلا تَبَوَّأَ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے میرے اس منبر کے پاس جھوٹی قسم اٹھائی، اگرچہ وہ تازہ مسواک پر ہی کیوں نہ ہو، تو اس نے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لیا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 927
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده حسن : مسند الإمام أحمد : 3/344، سنن أبي داؤد : 3246، اس حدیث کو امام ابو عوانہ رحمہ اللہ (5980) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (4368) نے صحیح قرار دیا ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ (4/297) نے "صحيح الإسناد" کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ عبداللہ بن نسطاس راوی جمہور محدثین کے نزدیک "حسن الحدیث" ہے۔»