المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الصيد باب: شکار کے متعلق جو مروی ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ : ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَرْمِي الصَّيْدَ ، فَأَطْلُبُ الأَثَرَ بَعْدَ لَيْلَةٍ ؟ فَقَالَ : " إِذَا وَجَدْتَ سَهْمَكَ فِيهِ وَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ السَّبُعُ فَكُلْ " ، قَالَ شُعْبَةُ : فَذَكَرْتُ لأَبِي بِشْرٍ ، فَحَدَّثَنِي ، عَنُ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَ وَجَدْتَ سَهْمَكَ فِيهِ وَلَمْ تَرَ فِيهِ أَثَرَ أَمْرٍ غَيْرِهِ تَعْلَمُ أَنَّهُ قَتَلَهُ فَكُلْ " .سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں شکار پر تیر چلاتا ہوں، پھر ایک رات کے بعد اسے پاتا ہوں (تو کیا کروں) فرمایا: اگر آپ کو اس (شکار) میں اپنا تیر مل جائے اور کسی درندے نے بھی اس میں سے نہ کھایا ہو، تو اسے کھا سکتے ہو۔ شعبہ کہتے ہیں: میں نے ابو بشر کے سامنے یہ حدیث بیان کی، تو انہوں نے مجھے عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر آپ اس میں اپنا تیر پائیں اور اس کے علاوہ کسی اور چیز کا نشان نہ پائیں، نیز یقین ہو کہ یہ اسی تیر سے ہی مرا ہے، تو آپ کھا سکتے ہیں۔