حدیث نمبر: 912
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا أَبُو مَعْمَرٍ ، قَالَ : ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ ، قَالَ : ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ كَبْشًا ، وَعَنِ الْحُسَيْنِ كَبْشًا " ، رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ ، وحماد بن زيد ، وغيرهم ، عَنْ أَيُّوبَ ، لَمْ يُجَاوِزُوا بِهِ عِكْرِمَةَ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی طرف سے ایک مینڈھا عقیقہ کیا اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی طرف سے بھی ایک مینڈھا عقیقہ کیا۔ اسے ثوری، ابن عیینہ اور حماد بن زید وغیرہ نے ایوب سے روایت کیا ہے اور عکرمہ سے آگے ذکر نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 912
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح۔
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده صحيح۔»