المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الضحايا باب: قربانیوں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 909
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : أنا عِيسَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : فَقُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَهُ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ، وَيُسَمِّي وَيُكَبِّرُ ، وَلَقَدْ رَأَيْتُهُمَا يَذْبَحُهُمَا بِيَدِهِ وَاضِعًا عَلَى صِفَاحِهِمَا قَدَمَهُ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے سنا، تو ان سے پوچھا: کیا آپ نے خود (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے) سنا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سینگوں والے چتکبرے مینڈھے قربانی کیا کرتے تھے اور بسم اللہ اللہ اکبر پڑھتے تھے، میں نے دیکھا کہ آپ انہیں اپنے مبارک ہاتھ سے ذبح کر رہے تھے اور اپنا مبارک پاؤں ان کے اوپر رکھا ہوا تھا۔