حدیث نمبر: 906
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ح وَثَنًا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : ثنا أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ الْهَمْدَانِيِّ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : وَقَالَ ابْنُ هِشَامٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُضَحِّيَ بِمُقَابَلَةٍ ، أَوْ مُدَابَرَةٍ ، أَوْ شَرْقَاءَ ، أَوْ خَرْقَاءَ ، أَوْ جَدْعَاءَ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسا جانور قربانی کرنے سے منع کیا، جس کا کان آگے سے کٹا ہو، یا پیچھے سے کٹا ہو، لمبائی میں کٹا ہو، یا گولائی میں کٹا ہو یا جس کی ناک کٹی ہو۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 906
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف : مسند الإمام أحمد : 1/80-108، سنن أبي داود : 2804، سنن النسائي : 4377، سنن الترمذي : 1498، سنن ابن ماجه : 3142، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح، امام حاکم رحمہ اللہ (4/224) نے صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ ابواسحاق ”مدلس“ ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَلَمْ يَسْمَعْ هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو إِسْحَاقَ مِنْ شُرَيْح. (العلل : 3/238)۔ المستدرک للحاکم (4/224) میں ابن اشوع کا واسطہ گر گیا ہے، لیکن وہ سند قیس بن ربیع ضعیف عند الجمہور کی وجہ سے ”ضعیف“ ہے۔»