حدیث نمبر: 891
حَدَّثَنَا مَعْرُوفُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ " أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ ، فَسَعَى الْقَوْمُ فَأَدْرَكْتُهَا ، فَأَتَيْتُ بِهَا أَبَا طَلْحَةَ ، فَبَعَثَ بِفَخِذِهَا ، قَالَ : وَأَحْسَبُ قَالَ : بِوَرِكِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبِلَهَا " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مر الظهران نامی جگہ میں ہم نے ایک خرگوش کا پیچھا کیا، لوگ (اس کے پیچھے) دوڑے، تو میں نے اسے پکڑ لیا، میں اسے سیدنا ابوطلحہ کے پاس لے آیا، انہوں نے اس کے ران کا گوشت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا، تو آپ نے اسے قبول کر لیا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 891
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحيح البخاري : 5535، صحيح مسلم : 1953۔»