المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة— پاکی کے احکام و مسائل
في الجنابة والتطهر لها باب: جنابت اور اس سے طہارت (غسل) کا بیان
حدیث نمبر: 89
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَجِدُ الْبَلَلَ وَلَا يَذْكُرُ الِاحْتِلَامَ قَالَ: «يَغْتَسِلُ» ، وَعَنِ الرَّجُلِ يَرَى أَنَّهُ قَدِ احْتَلَمَ وَلَا يَجِدُ بَلَلًا قَالَ: «لَا غُسْلَ عَلَيْهِ».ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا، ایک آدمی نے کپڑے پر نمی کے اثرات پائے، لیکن اسے احتلام یاد نہیں (تو وہ کیا کرے) فرمایا: اسے غسل کرنا چاہیے۔ ایک آدمی کو احتلام تو یاد ہے، لیکن کپڑوں پر نمی کے نشانات نہیں ہیں؟ فرمایا: اس پر غسل ضروری نہیں ۔