حدیث نمبر: 875
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : ثنا يَحْيَى يَعْنِي الْقَطَّانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ أَنْ تُفْتَرَشَ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا اسامہ بن عمیر ہذلی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کے چمڑے کو بچھونا بنانے سے منع کیا ہے (ان پر بیٹھا نہ جائے)۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 875
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«حسن: مسند الإمام أحمد: 74/5، 75، سنن أبي داود: 4132، سنن النسائي: 4258، سنن الترمذي: 1770، امام حاکم رحمہ اللہ (148/1) نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ المعجم الکبیر للطبرانی (192/1) میں سعید بن ابی عروبہ کی متابعت شعبہ نے کر رکھی ہے، السنن الکبریٰ للبیہقی (218) میں اس کا بسندِ حسن شاہد بھی ہے۔»