المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الأطعمة باب: کھانوں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 873
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَأَى شَاةً مَيْتَةً لِبَعْضِ أَزْوَاجِهِ ، فَقَالَ : أَلا دَبَغْتُمْ إِهَابَهَا فَانْتَفَعْتُمْ بِهَا " ، وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ وَكَانَ قَدْ سَمِعَهُ قَبْلَهُ بِأَرْبَعِينَ سَنَةً ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کسی بیوی کی مردہ بکری دیکھی، تو فرمایا: آپ نے اس کے چمڑے کو دباغت کیوں نہیں کی کہ اس سے استفادہ کر لیتے؟ عمرو بن دینار نے چالیس سال پہلے عطاء سے یہ روایت سنی تھی، انہوں نے ابن عباس سے اور انہوں نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہم سے بیان کیا ہے۔