حدیث نمبر: 871
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْفَأْرَةِ تَمُوتُ فِي السَّمْنِ ، قَالَ : " إِنْ كَانَ جَامِدًا فَأَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا ، وَإِنْ كَانَ مَائِعًا فَلا تَقْرَبُوهُ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے چوہیا کے متعلق پوچھا گیا، جو گھی میں گر کر مر جائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر گھی جما ہوا ہو، تو چوہیا اور اس کے آس پاس کا گھی گرادیں اور اگر گھی پگھلا ہوا ہو، تو پھر اس کے قریب مت جائیں، مت کھائیں۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 871
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 232/2، 233، سنن أبي داود: 3842، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (1393) نے صحیح کہا ہے۔ امام زہری رحمہ اللہ مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔»