المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الأشربة باب: مشروبات (پینے کی چیزوں) کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 867
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أنا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُطَارِدٍ أَبِي الْبَزَرِيِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا ، فَقَالَ " كُنَّا نَشْرَبُ وَنَحْنُ قِيَامٌ ، وَنَأْكُلُ وَنَحْنُ نَسْعَى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ابو بزری یزید بن عطارد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کھڑے ہو کر پینے کے متعلق پوچھا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم عہد نبوی میں کھڑے ہو کر پی لیا کرتے تھے اور چلتے پھرتے کھا لیا کرتے تھے۔