حدیث نمبر: 858
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ : ثنا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْبَذَ فِي الْمُقَيَّرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمَةِ وَالنَّقِيرِ ، قَالَ : " وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقیر ( تارکول لگا ہوا برتن ) مزفت (روغنی برتن ) دبا ( کدو سے بنا ہوا برتن) حنتمہ (پرانا سبز مٹکا ) اور نقیر ( لکڑی کا برتن ) میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے، نیز فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 858
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده حسن: مسند الإمام أحمد: 501/2، سنن النسائي: 5592، سنن ابن ماجه: 3401، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ (1864) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (5408) نے صحیح کہا ہے۔»