المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الأشربة باب: مشروبات (پینے کی چیزوں) کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 856
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ قُرَّةَ ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ عِنْدَنَا أَشْرِبَةً أَوْ شَرَابًا مِنْ هَذَا الْبِتْعِ مِنَ الْعَسَلِ ، وَالْمِزْزِ مِنَ الذُّرَةِ وَالشَّعِيرِ ، فَمَا تَأْمُرُنَا ؟ ، قَالَ : " أَنْهَاكُمْ عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! ہمارے پاس کچھ مشروبات ہیں جو تبع یعنی شہد کی شراب، اور مزر یعنی مکئی اور جو کی نبیذ ہے، تو آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں ہر نشہ آور چیز سے روکتا ہوں۔