حدیث نمبر: 852
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا يَعْلَى ، قَالَ : ثنا أَبُو حَيَّانَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : خَطَبَنَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأثْنَيْ عَلَيْهِ وَوَعَظَ وَذَكَّرَ ، وَقَالَ : أَمَّا بَعْدُ ، " فَإِنَّ الْخَمْرَ نزل تَحْرِيمُهَا يَوْمَ نزل ، وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ : مِنَ الْعِنَبِ ، وَالتَّمْرِ ، وَالْحِنْطَةِ ، وَالشَّعِيرِ ، وَالْعَسَلِ " ، وَالْخَمْرُ : مَا خَامَرَ الْعَقْلَ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر خطبہ دیا، اللہ کی حمد وثنا کی اور وعظ و نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اما بعد ! جس روز شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا اس وقت وہ انگور، کھجور، گندم، جو اور شہد پانچ چیزوں سے بنائی جاتی تھی اور خمر ( شراب ) ہر اس چیز کو کہتے ہیں، جو عقل کو ڈھانپ لے ( زائل کر دے)۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 852
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«صحیح البخاری: 4619، صحیح مسلم: 3032»