المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب جراح العمد باب: جان بوجھ کر زخمی کرنے کے احکام کا بیان
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، وَالْحَدِيثُ لابْنِ الْمُقْرِئِ ، قَالا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلامًا أَسْوَدَ ، قَالَ : " هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَمَا أَلْوَانُهَا ؟ قَالَ : حُمْرٌ ، قَالَ : هَلْ مِنْ أَوْرَقَ ؟ قَالَ : إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا ، قَالَ : فَأَنَّى أَتَاهَا ذَلِكَ ؟ قَالَ : عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ ، قَالَ : وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ " .سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا: میری بیوی نے کالے رنگ کا بچہ جنا ہے، آپ نے پوچھا: کیا آپ کے پاس اونٹ ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! آپ نے پوچھا: ان کا رنگ کیسا ہے؟ اس نے کہا : سرخ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : کیا ان میں کوئی اونٹ خاکی رنگ کا بھی ہے ؟ اس نے کہا: ان میں خاکی رنگ کے کئی اونٹ ہیں ۔ آپ نے پوچھا: وہ کہاں سے آئے ہیں؟ اس نے کہا: ہوسکتا ہے کسی رگ نے انہیں کھینچ لیا ہو ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہو سکتا ہے، اسے بھی کسی رگ نے کھینچ لیا ہو۔