المنتقى ابن الجارود — حدیث نمبر 844

باب: جان بوجھ کر زخمی کرنے کے احکام کا بیان

باب جراح العمد

حدیث نمبر: 844
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أنا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي فِرَاسٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَقَالَ : أَلا إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ عُمَّالِي عَلَيْكُمْ لِيَضْرِبُوا أَبْشَارَكُمْ ، وَلا لِيَأْخُذُوا مِنْ أَمْوَالِكُمْ ، وَلَكِنِّي إِنَّمَا أَبْعَثُهُمْ لِيُعَلِّمُوكُمْ دِينَكُمْ وَسُنَّتَكُمْ ، فَمَنْ فَعَلَ بِهِ غَيْرَ ذَلِكَ فَلْيَرْفَعْهُ إِلَيَّ , فَوَالَّذِي نَفْسُ عُمَرَ بِيَدِهِ لأَقُصَّنَّهُ مِنْهُ ، فَقَامَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ، فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، إِنْ كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَلَى رَعِيَّةٍ فَأَدَّبَ بَعْضَ رَعِيَّتِهِ لَتَقُصَّنَّهُ مِنْهُ ، قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَنَّا لأَقُصَّنَّهُ ، وَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُصُّ عَنْ نَفْسِهِ ، وَالَّذِي نَفْسُ عُمَرَ بِيَدِهِ لأَقُصَّنَّهُ مِنْهُ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

ابو فراس کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: میں عمال (زکوۃ وصول کرنے والے) اس لیے نہیں بھیجتا کہ وہ آپ کی پٹائی کریں اور نہ ہی اس لیے کہ وہ آپ کے اموال پر قبضہ کر لیں، بلکہ میں تو انہیں اس لیے بھیجتا ہوں کہ وہ آپ کو دین اور آپ کے طریقے سکھائیں، اگر کسی کے ساتھ کوئی اور سلوک ہو، تو مجھے بتائے، اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں عمر کی جان ہے! میں اسے اس سے بدلہ لے کر دوں گا۔ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر کہنے لگے: امیر المومنین! اگر کوئی مسلمان آدمی رعیت کا حکمران ہو اور اپنی رعیت میں سے کسی کو تادیبی سزا دے، تو کیا آپ اس سے بھی بدلہ لیں گے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں اس سے بھی بدلہ لوں گا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، آپ نے اپنی ذات سے بھی بدلہ دلوایا ہے، اس ذات کی قسم، جس کے ہاتھ میں عمر کی جان ہے! میں اس سے ضرور بدلہ لوں گا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 844
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«حسن: مسند الإمام أحمد: 41/1، سنن أبي داود: 4537، سنن النسائي: 4281، فضائل القرآن للفريابي: 172، اس حدیث کو امام حاکم رحمہ اللہ (439/4) نے امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے، ابوفراس نہدی حسن الحدیث ہے۔»