المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب في حد الشارب باب: شراب پینے والے کی حد کا بیان
حدیث نمبر: 831
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا سَكِرَ فَاجْلِدُوهُ ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ : فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اسے (شراب نوش کو) نشہ ہو جائے، تو اسے کوڑے مارو، تین مرتبہ آپ نے یہی حکم دیا، پھر چوتھی مرتبہ فرمایا: اسے قتل کر دو۔