حدیث نمبر: 830
حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّارُ ، قَالَ : أنا شَبَابَةُ ، قَالَ : ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الحَسَنِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ ، فَضَرَبَهُ بِجَرِيدَتَيْنِ أَرْبَعِينَ " وَصَنَعَ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اسْتَشَارَ النَّاسَ ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : أَخَفُّ الْحُدُودِ ثَمَانِينَ ، فَفَعَلَهُ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا، جس نے شراب پی رکھی تھی، تو آپ نے اسے دو چھڑیوں کے ساتھ چالیس کوڑے لگائے۔ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی یہی سزا دی، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے صحابہ سے مشورہ کیا۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: ہلکی ترین سزا (80) کوڑے ہے، چنانچہ آپ نے اسی کا حکم صادر فرما دیا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 830
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف: السنن الكبرى للنسائي: 5273، حسن بصری مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی، اوپر والی حدیث اس سے مستغنی کر دیتی ہے۔»