المنتقى ابن الجارود — حدیث نمبر 828
باب: چوری میں (ہاتھ) کاٹنے کی سزا کا بیان
باب القطع في السرقة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَأَبُو زُرْعَةَ الرَّازِيُّ ، قَالُوا : ثنا عَمْرُو ابْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ أَسْبَاطٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ حُمَيْدِ ابْنِ أُخْتِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كُنْتُ نَائِمًا فِي الْمَسْجِدِ ، وَقَالَ هَارُونُ : جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ عَلَى خَمِيصَةٍ ثَمَنُهَا ثَلاثِينَ دِرْهَمًا ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاخْتَلَسَهَا مِنِّي ، فَأُخِذَ الرَّجُلُ ، فَأُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِهِ لِيُقْطَعَ ، فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ : أَتَقْطَعُهُ مِنْ أَجْلِ ثَلاثِينَ دِرْهَمًا ؟ أَنَا أَبِيعُهُ وَأُنَسِّيهِ ثَمَنَهَا ، قَالَ : " فَهَلا كَانَ قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ ؟ " .سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں تیس درہم قیمت کی ایک چادر پر سویا ہوا تھا، (ہارون کی روایت میں ہے: بیٹھا ہوا تھا) ایک آدمی آیا اور وہ چادر مجھ سے جھپٹ کر لے گیا، وہ آدمی پکڑا گیا اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، میں آپ کے پاس آیا اور عرض کیا: کیا آپ تیس درہم کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے؟ میں یہ چادر اسے بیچ دیتا ہوں اور اس کی قیمت ادھار کر دیتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: یہ (معافی) اسے میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ کی؟
**إسناده ضعيف:** سنن أبي داود: 4394، سنن النسائي: 4887، اس میں سماک بن حرب کا اختلاط ہے، نیز اسباط بن نصر کی سماک سے روایت میں کلام ہے۔