حدیث نمبر: 826
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا قَطَعَ فِي ثَمَرٍ وَلا كَثَرٍ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ثمر (وہ پھل جو ابھی درخت پر ہو) اور کثر (خرمہ درخت کا گوند جو چربی سے مشابہ ہوتا ہے) کی چوری پر قطع ید نہیں ہے۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 826
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده صحيح: موطأ امام مالك: 839/2، مسند الإمام أحمد: 463/3، 464، 140/4، 142، سنن أبي داود: 4388، سنن النسائي: 4964، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (4466) نے صحیح کہا ہے۔ سفیان بن عیینہ کی ایک جماعت نے متابعت کی ہے۔»