المنتقى ابن الجارود — حدیث نمبر 823
باب: کنوارے اور شادی شدہ زانی کی حد کا بیان
باب حد الزاني البكر والثيب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ : ثنا أَسْبَاطٌ يَعْنِي ابْنَ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ امْرَأَةً وَقَعَ عَلَيْهَا رَجُلٌ فِي سَوَادِ الصُّبْحِ وَهِيَ تَعْمِدَ إِلَى الْمَسْجِدِ عَنْ كُرْهٍ ، قَالَ ابْنُ يَحْيَى : مُكَابَدَةً عَلَى نَفْسِهَا ، فَاسْتَعَانَتْ بِرَجُلٍ مَرَّ عَلَيْهَا وَفَرَّ صَاحِبُهَا ، ثُمَّ مَرَّ عَلَيْهَا قَوْمٌ دُونَ عَدَدٍ فَاسْتَعَانَتْ بِهِمْ فَأَدْرَكُوا الَّذِي اسْتَعَانَتْ بِهِ وَسَبِقَهُمُ الآخَرُ فَذَهَبَ فَجَاءُوا بِهِ يَقُودُونَهُ إِلَيْهَا ، فَقَالَ : إِنَّمَا أَنَا الَّذِي أَعَنْتُكِ ، وَقَدْ ذَهَبَ الآخَرُ ، فَأَتَوْا بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَيْهَا وَأَخْبَرَهُ الْقَوْمُ أَنَّهُمْ أَدْرَكُوهُ يَشْتَدُّ ، فَقَالَ : إِنَّمَا كُنْتُ أُعْيِنُهَا عَلَى صَاحِبِهَا ، فَأَدْرَكَنِي هَؤُلاءِ فَأَخَذُونِي ، فَقَالَتْ : كَذَبَ هُوَ الَّذِي وَقَعَ عَلَيَّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ ، قَالَ : فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ ، فَقَالَ : لا تَرْجُمُوهُ وَارْجُمُونِي ، أَنَا الَّذِي فَعَلْتُ بِهَا الْفِعْلَ ، فَاعْتَرَفَ ، فَاجْتَمَعَ ثَلاثَةٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي وَقَعَ عَلَيْهَا وَالَّذِي أَعَانَهَا وَالْمَرْأَةُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمَّا أَنْتَ فَقَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ، وَقَالَ لِلَّذِي أَعَانَهَا قَوْلا حَسَنًا ، قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَرْجُمُ الَّذِي اعْتَرَفَ بِالزِّنَا ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لا إِنَّهُ قَدْ تَابَ إِلَى اللَّهِ " ، فَقَالَ ابْنُ عُمَيْرٍ : زَادَ فِيهَا لَوْ تَابَهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ أَوْ أَهْلُ يَثْرِبَ لَقُبِلَ مِنْهُمْ ، فَأَرْسَلَهُمْ ، قَالَ ابْنُ يَحْيَى : يُرِيدُ بِهِ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ .سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت صبح کے اندھیرے میں مسجد کی طرف جا رہی تھی کہ ایک آدمی نے زبردستی اس سے زنا کر لیا، اس نے پاس سے گزرنے والے ایک آدمی سے مدد مانگی اور زیادتی کرنے والا بھاگ گیا، پھر اس کے پاس سے کچھ لوگ گزرے، تو اس نے ان سے مدد مانگی، انہوں نے اس آدمی کو پکڑ لیا، جس سے اس نے مدد مانگی تھی اور دوسرا ان سے آگے نکل کر چلا گیا، وہ اسے کھینچتے ہوئے عورت کے پاس لائے، تو اس نے کہا: میں تو وہ ہوں جس نے تمہاری مدد کی تھی، دوسرا تو چلا گیا ہے۔ وہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، عورت نے آپ کو بتایا کہ اسی نے اس سے زنا کیا ہے اور لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے اسے دوڑتے ہوئے پکڑا ہے، اس نے کہا: میں تو اس کے ساتھی کے خلاف اس کی مدد کر رہا تھا، تو ان لوگوں نے مجھے آ پکڑا۔ عورت نے کہا: یہ جھوٹ بولتا ہے، اسی نے مجھ سے زنا کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لے جائیں اور رجم کر دیں۔ اتنے میں لوگوں میں سے ایک آدمی کھڑا ہو کر کہنے لگا: اسے رجم نہ کریں، مجھے رجم کریں، میں نے ہی اس عورت سے یہ کام کیا ہے، چنانچہ اس نے اعتراف کر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تین افراد جمع ہو گئے: وہ جس نے زنا کیا تھا، وہ جس نے مدد کی تھی اور وہ عورت۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (عورت سے) فرمایا: تجھے تو اللہ نے معاف کر دیا ہے اور جس نے اس کی مدد کی تھی، اس کے متعلق اچھی بات کہی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں اس شخص کو رجم کر دوں جس نے زنا کا اعتراف کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اس نے اللہ کے حضور توبہ کر لی ہے۔ ابن عمیر نے اس میں یہ اضافہ بیان کیا: اگر اہل مدینہ یا اہل یثرب ایسی توبہ کرتے، تو ان سے بھی قبول کر لی جاتی۔ پھر آپ نے انہیں چھوڑ دیا۔ ابن یحییٰ کہتے ہیں: ابن عمیر سے مراد عبید بن عمیر ہیں۔