المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة— پاکی کے احکام و مسائل
باب المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 82
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: ثَنَا بُكَيْرٌ يَعْنِي ابْنَ عَامِرٍ الْبَجَلِيَّ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، قَالَ: بَالَ جَرِيرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَعَابَ عَلَيْهِ قَوْمٌ فَقَالُوا: إِنَّ هَذَا كَانَ قَبْلَ الْمَائِدَةِ قَالَ: «مَا أَسْلَمْتُ إِلَّا بَعْدَ مَا نَزَلَتِ الْمَائِدَةُ وَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ إِلَّا بَعْدَمَا نَزَلَتْ».ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ابو زرعہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کرنے کے بعد (وضو کیا اور ) موزوں پر مسح کیا، تو لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا: یہ (مسح کا) حکم سورہ مائدہ کے نزول سے پہلے تھا، آپ رضی اللہ عنہ فرمایا: میں سورہ مائدہ کے نازل ہونے کے بعد مسلمان ہوا ہوں اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے بعد ہی مسح کرتے دیکھا ہے۔