المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة— پاکی کے احکام و مسائل
باب المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 81
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ، قَالَ: ثنا سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ مِنْ مِطْهَرَةٍ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، قَالُوا: أَتَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ، قَالَ: «إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ» قَالَ: فَكَانَ هَذَا الْحَدِيثُ يُعْجِبُ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُونَ: إِنَّمَا كَانَ إِسْلَامُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ہمام بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، انہوں نے برتن سے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا ، تو لوگوں نے کہا: آپ موزوں پر مسح کر رہے ہیں؟ فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسح کرتے دیکھا ہے، راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو یہ حدیث اچھی لگتی تھی ، وہ کہتے تھے: جریر رضی اللہ عنہ سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام لائے تھے ۔