حدیث نمبر: 796
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَحَرَامِ بْنِ سَعْدٍ ، " أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ دَحَلَتْ حَائِطَ قَوْمٍ فَأَفْسَدَتْ ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ حِفْظَ الأَمْوَالِ عَلَى أَهْلِهَا بِالنَّهَارِ ، وَعَلَى أَهْلِ الْمَوَاشِي مَا أَصَابُوا بِاللَّيْلِ " ، قَالَ ابْنُ الْمُقْرِئِ : وَرُبَّمَا قَالَ : عَلَى أَهْلِ الْمَوَاشِي مَا أَفْسَدَتْ مَوَاشِيهِمْ بِاللَّيْلِ ، وَقَالَ مَرَّةً : مَا أَصَابَتْ مَوَاشِيهِمْ بِاللَّيْلِ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا سعید بن مسیب اور حرام بن سعد بیان کرتے ہیں کہ براء کی اونٹنی کسی قوم کے باغ میں گھس گئی اور اسے خراب کر دیا تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ دن کے وقت کھیتی کی حفاظت کرنا مالک کی ذمہ داری ہے اور رات کے وقت جانور جو نقصان کریں وہ جانوروں کے مالکوں کے ذمہ ہے۔ ابن مقری نے اسی مفہوم کو چند الفاظ کی تبدیلی سے بھی بیان کیا ہے۔