حدیث نمبر: 793
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، قَالَ : ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : لَمَّا دَخَلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ قَامَ فِينَا خَطِيبًا ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ : قَدْ كَتَبْتُهُ فِي السِّيَرِ .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبد الله بن عمرو رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ والے سال جب رسول الله صلی الله علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا۔ ابو محمد کہتے ہیں: میں نے وہ خطبہ کتاب السیر میں لکھا ہے۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 793
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«حسن: مسند الإمام أحمد: 180/2، 191، 212، 216، سنن أبي داود: 4583، السنن الكبرى للبيهقي: 335/6، محمد بن اسحاق نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے، نیز ان کی متابعت مسند الامام احمد (215/2) وغیرہ میں عبدالرحمن بن حارث نے کر رکھی ہے۔»