حدیث نمبر: 789
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ رَجُلا اطَّلَعَ مِنْ حُجْرٍ فِي حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهَا رَأْسَهُ ، فَقَالَ : " لَوْ عَلِمْتُ أَنَّكَ تَنْظُرُ لَطَعَنْتُ بِهِ فِي عَيْنِكَ ، إِنَّمَا جُعِلَ الاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا سہل بن سعد رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے کسی حجرے میں جھانکا، نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے پاس ایک مدرى (پشت خار) تھی جس سے آپ اپنے سر میں خارش کر رہے تھے، فرمایا: اگر مجھے پتہ چل جاتا کہ آپ مجھے دیکھ رہے ہیں تو میں یہ مدرى آپ کی آنکھوں میں چھو دیتا، اجازت لینے کا حکم نظر کی وجہ سے ہی تو رکھا گیا ہے۔