حدیث نمبر: 784
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : ثنا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ لَهُمْ كِتَابًا فِيهِ : " وَالرِّجْلُ خَمْسُونَ ، وَالْيَدُ خَمْسُونَ ، وَفِي أَصَابِعِ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ فِي كُلُّ إِصْبُعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرٌ مِنَ الإِبِلِ ، وَفِي الأَنْفِ إِذَا أَوْعَى جَدْعًا مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ مِنَ الإِبِلِ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا محمد بن عمر بن حزم بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے ان کے لیے ایک تحریر لکھ کر دی، جس میں تھا کہ ٹانگ کی دیت پچاس اونٹ ہے، ہاتھ کی دیت پچاس اونٹ ہے، ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں میں سے ہر انگلی کی دیت دس اونٹ ہے، ناک اگر پوری کاٹی جائے تو اس کی دیت سو اونٹ ہے اور دانت کی دیت پانچ اونٹ ہے۔