حدیث نمبر: 769
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثني أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : ثني عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : لا تُلْبِسُوا عَلَيْنَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ عِدَّةُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عمرو بن العاص رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم پر ہمارے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی سنت مشتبہ نہ کرو، ام ولد (جس کی مالک سے اولاد ہو) کا خاوند فوت ہو جائے، تو اس کی عدت وہی ہے، جو اس (آزاد) عورت کی ہے، جس کا خاوند فوت ہو جائے۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 769
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف لأنه مرسل
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف لأنه مرسل: سنن أبي داود: 2308، سنن ابن ماجه: 2083، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (4300) نے صحیح اور امام حاکم رحمہ اللہ (208/2) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ (سنن: 310/4) فرماتے ہیں: «وَهُوَ مُرْسَلٌ لِأَنَّ قَبِيصَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو» امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے منکر کہا ہے۔»