المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب في الظهار باب: ظہار (بیوی کو محرمات سے تشبیہ دینا) کا بیان
حدیث نمبر: 747
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ ، قَالَ : ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي ظَاهَرْتُ مِنِ امْرَأَتِي فَوَقَعْتُ عَلَيْهَا مِنْ قَبْلِ أَنْ أُكَفِّرَ ، قَالَ : وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ ؟ قَالَ : رَأَيْتُ خَلْخَالَهَا فِي ضَوْءِ الْقَمَرِ ، قَالَ : " فَلا تَقْرَبْهَا حَتَّى تَفْعَلَ مَا أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهِ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جس نے اپنی بیوی سے ظہار کرنے کے بعد اس سے جماع کر لیا تھا اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا اور کفارہ دینے سے پہلے جماع کر چکا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اللہ آپ پر رحم کرے، ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا؟ اس نے کہا: میں نے چاند کی روشنی میں اس کے پازیب دیکھے تھے۔ فرمایا: جب تک آپ اللہ کا حکم پورا نہ کر لیں، اس کے قریب نہ جانا۔